ایران کا فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان بڑا نقصان ہے’ عاطف اقبال

کراچی (سپورٹس نیوز) آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ، صدر رئیس خان ا ور وائس چیئرپرسن ارم فواد نے ایران کی جانب سے فیفاورلڈ کپ 2026کے بائیکاٹ کے اعلان کو فٹبال کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات یقینی بنائے کہ ورلڈ کپ 2026کے لیے کوالیفائی کرنے والے تمام ممالک اس میگا ٹورنامنٹ میں شرکت کریں ۔ایران کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے اعلان پر اپنے ردعمل میں انہوںنے کہا کہ ایران کی فٹبال ٹیم کو دنیا کی مضبوط ترین فٹبال ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ایران ماضی میں بھی ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک ہوچکا ہے جبکہ کوالیفائنگ رانڈ میں بھی اس کی کارکردگی مثالی تھی ۔انہوںنے کہا کہ ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی کا موقف ہے کہ جنگ زدہ حالات میں بچوں کی حفاظت ممکن نہیں، اس لیے ٹیم کی تیاری یا شرکت ناممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں