ایران کا پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر عبد اللہیان مدثر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام کے ذریعے کیا۔ایرانی سفیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو ایک دوسرے سے جوڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان بزنس، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دے گی۔سفیر کے مطابق ان شہروں کے عوام طویل عرصے سے براہ راست پروازوں کے آغاز کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایران ایئر کی نئی پروازیں اس دیرینہ خواہش کی تکمیل اور خطے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں