ایران کا یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جوہری تنصیبات پرحملوں کے باوجود یورینئم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا ایران امریکا سے مذاکرات کے لیے تیارہے،،فی الحال امریکا سے براہِ راست مذاکرات کا ادارہ نہیں،یورینئم کی افزودگی ترک نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا جس کی وجہ سے 12روز ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری رہی، اسرائیلی حملہ سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان مزاکرات کے 5 دور ہوچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں