ایران کیخلاف جنگ امریکہ ‘اسرائیل کی بدمعاشی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سیکرٹری جنرل سید راشد گردیزی ، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، میاں راشد حفیظ ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کیخلاف امریکی واسرائیلی جار حیت امریکی بدمعاشی کا کھلا ثبوت ہے۔علی لاریجانی، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور ایک باوقار اور قابل سیاستدان، امریکی-صہیونی دہشتگردوں کے مجرمانہ حملے میں امر ہو گئے ہیں۔ ایران کی اعلی سیاسی قیادت کاقتل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور امریکی اسرائیلی بدمعاشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اسرائیل مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کیلئے منصوبے بنا چکا ہے ۔اسرائیل مسجد الاقص پر حملہ کرنے کے بعد اسے ایران کے سرتھونپنے کی ناکام کوشش کریگا۔ سپر پاور پگھل رھی ھے صیہونیوں کی ناجائز حمایت اور کمزور قوموں کیخلاف جارحیت اب دنیا میں کسی کو قبول نہیں رھی۔ امید ھے کہ نیٹو استعمار کے پنجوں سے آزاد ھو گا یورپ آئیندہ نئی صف بندی کریگالاطینی امریکی ممالک اپنی بقا کیلئے امریکی دھونس کیخلاف متحد ھونگے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے بعد دیگر مسلم ممالک اپنے دفاع کیلئے آپس میں دفاعی معاھدے کریں اور یہود نصاری کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں