23

ایران کیساتھ تمام معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

اسلام آ باد(بیوروچیف)ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم ر عیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بغیر کسی تاخیر کے ایران کے ساتھ معاہدوں پرعمل درآمد یقینی بنانے کاحکم جاری کردیا، حکومتی ذ رائع کے مطابق فاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کوبغیر کسی تاخیر کے ایران کے ساتھ معاہدوں پرعمل درآمد یقینی بنانے کاحکم جاری کیا-وفاقی کابینہ کوایرانی صدرکے دورہ پاکستان کیاختتام پران کے احساسات اورتوقعات سے بھی آگاہ کیا گیا-وفاقی کابینہ کو بتایا گیا ایرانی صدر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف غیرمعمولی عمل درآمد سپیڈ کے لیے جانے جاتے ہیں،ایرانی صدر نے توقع ظاہر کی وزیر اعظم شہباز شریف معاہدوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں