34

ایران کیساتھ گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پاکستان متحرک

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان نے امریکا سے وضاحت مانگی ہے آیا امریکی پابندیوں کے اثرات پاک ایران گیس پائپ لائن پر مرتب ہو سکتے ہیں،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ فوری شروع کرنیکاعزم ہے۔پاکستان چاہتا ہے کہ التوا کا شکار یہ دیرینہ منصوبہ عمل پذیر ہو ۔ وزارت توانائی کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصہ میں متعلقہ امریکی حکام سے اس حوالے سے بارہا دریافت کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے بھی اپنے حالیہ دورہ امریکا میں یہ معاملہ اٹھایا۔ وطن واپسی سے قبل قطر میں بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے بھی امریکی ذمہ داران کے آگے معاملہ اٹھایا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا سے فوری جواب درکار ہے تاکہ اس انتہائی پروجیکٹ کے بارے میں جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں