ایران کی فتح کیلئے مالی اخلاقی تعاون جاری رکھنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پچھلے تین دن سے جاری امریکی اسرائیلی بدمعاشی کا ایران کا تن تنہا جرات سے مقابلہ کرنا امت مسلمہ کے لئے پیغام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تائید وحما یت سے یہود ونصاریٰ کے بدمست ہا تھی امریکہ واسرائیل اور انکے حواریو ں کا غرور ایران کے ہاتھوں خاک میں ملنے جا رہا ہے۔ ہمیں ایران کی فتح ونصرت کیلئے اپنا مذہبی سیاسی سماجی مالی اخلاقی تعاون جاری رکھنا ہو گا۔ ذلت ورسوائی کی زندگی سے بہتر ”شہادت” کی موت کے انتخاب نے مایوسی میں گھری امت کے لئے حوصلہ پیدا کر دیا ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای، انکے خاندان اور بہادر رفقا کی شہادت نے ایرانی قوم اور ملت اسلامیہ میں نیا عزم ، جذبہ اور عقابی روح پھونک دی ھے۔ آیت اللہ خامنہ ای اور انکے ساتھیوں نے فلسطینی قیادت کی مانند دعا ، جرأت اور رضا سے شہادت کو گلے لگایا ان ہی شہادتوں کے طفیل عالم اسلام میں شیعہ سنی کی تفریق ختم ھو کر رہ گئی ھے ان شہادتوں سے پیدا ھونیوالا زلزلہ امریکی اور صیہونی استعمار کی سازشوں کو زمین بوس کر رہا ہے، سر بلند ایران پورے قد کے ساتھ کھڑا ھے بے شک جذبِ شہادت سے سرشار راھنمائوں کی حامل اقوام ناقابل شکست ہوتی ہیں، اللہ جل شانہ کی شانِ کریمی سے ایرانی مسلمان اس آزمائش سے نکل آئے تو استعمار کی شکست کی منزل قریب آ جائیگی معلوم ھونا چاہیے کہ صیہونیت کے زیر اثر امریکی استعمار ابھرتی ھوئی مسلم اقوام کیلئے کسی بھی موڑ پر حلیف سے حریف بن سکتا ھے اور یہ کہ اپنی بقا کی جنگ ہر قوم کو خود ھی لڑنا ھے ایران کا سرخرو رہنا ھماری فرسٹ لائن آف ڈیفینس ہے ہر پاکستانی ایران کی نصرت کیلئے دعاگو ہے یہود ونصاریٰ کے خونخوار درندے عبرتناک سبق حاصل کئے بغیر اپنی سازشوں سے باز نہیں آئیں گے اور (انشااللہ) ایران کے ہاتھوں انہیں یہ عبرتناک سبق ملنے والاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں