ایران یورپی ممالک کیساتھ جوہری مذاکرات پر آمادہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے یورپی ممالک کیساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ایرانی وزارت خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ برطانیہ،فرانس اورجرمنی سے مذاکرات جمعے کو اسنتبول میں ہوں گے،ایران پرانے معاہدے پرواپس نہیں جائیگا۔ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا یورپی ممالک کو 2015 کے معاہدے کونافذ کرنے کا اخلاقی جواز نہیں،یورپی ممالک نے ایران کیخلاف اسرائیل اورامریکی جارحیت کی حمایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں