ایسٹر کا تہوار آج،صدر ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

اسلام آباد (بیوروچیف) دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں،صدر زرداری وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ہے، حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں