2

ایسے لوگ بہت زیادہ ہیں جو محنت پر یقین نہیں رکھتے’ جویریہ سعود

لاہور (شوبز نیوز) سینئر پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود نے حال ہی میں ٹرولنگ، اپنے آنے والے ڈرامہ پراجیکٹس اور رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔جویریہ سعود کا شمار پاکستان کی کامیاب اور مقبول ٹی وی شخصیات میں ہوتا ہے، ان کے نمایاں ڈراموں اور پروڈکشنز میں یہ زندگی ہے، نند، پرستان، بے بی باجی، بے بی باجی کی بہوئیں، محبت ست رنگی، بجو، محبت اور مہنگائی شامل ہیں۔ ان دنوں جویریہ سعود برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک فیشن شو میں اپنی کلیکشن پیش کی۔حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا ٹرولنگ، نئے ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے بات کی۔ٹرولز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ کچھ لوگ منفی تبصرے کرنے کے عادی ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ ایسا ہی کریں گے، ایسے منفی لوگ پوری دنیا سے جلتے ہیں، آپ کچھ بھی کر لیں، وہ تلخ ہی رہیں گے۔انہوں نے اپنے آنے والے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس وقت ایک پروڈکشن پر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں