ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صنعتی برآمدات کا عالمی سطح پر فروغ

اسلام آبا د(بیوروچیف)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی صنعتی برآمدات کا عالمی سطح پر فروغ، ایس آئی ایف سی کی موثر تجارتی پالیسیاں پاکستانی برآمدات کے استحکام کی ضامن، پاک الیکٹران لمیٹڈ (پل) نے باضابطہ طور پر امریکہ کو اپنی مصنوعات کی برآمدات کا آغاز کر دیا۔’پل’ کے ٹرانسفارمرز کی پہلی کھیپ 13 مارچ 2025 کو پاکستان سے امریکہ روانہ ہوئی، کمپنی نے اپنی عالمی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے اور نئے بین الاقوامی مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، پاور اور ایپلائنسز ڈویڑن کے تحت ٹرانسفارمرز سے لے کر گھریلو آلات تک ‘پاک الیکٹران لمٹیڈ’ جدید اور معیاری مصنوعات کی تیاری میں پیش پیش ہے، کمپنی نے عالمی سطح پر ترقی کے لیے ہٹاچی، فوجیستو اور جنرل الیکٹرک سمیت کئی معروف بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، ایس آئی ایف سی کا مشن جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صنعتی خوشحالی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں