ایس ایم افضل میوریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا فائنل جواد کرکٹ کلب کے نام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ2025کا فائنل جواد کرکٹ کلب نے94رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا’جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں کھیلنے جانیوالے فائنل میچ میں جوادکرکٹ کلب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کانٹی سٹارکرکٹ کلب کو 200رنز کا ہدف دیا جواد کرکٹ کلب کی جانب سے آصف فاروق نے 46گیندوں پر83رنز’کپتان جہانزیب نوید نے16گیندوں پر27رنز’عبداللہ زبیر نے23گیندوں پر25رنز اور محسن جون نے 15گیندوں پر22رنز بنائے کانٹی سٹار کرکٹ کلب کی جانب سے ابرار احمد نے چار اوور میں38رنزدیکر دو کھلاڑیوں کو مسیب طارق نے تین اوور میں21رنز دیکر دو کھلاڑیوں جبکہ محمد فراز نے چار اوور میں48رنز دیکر ایک کھلاڑی کوآٹ کیا جواب میں کانٹی سٹار کی ٹیم 105رنز بنا کر آٹ ہوگئی جواد کرکٹ کلب کے لیفٹ آرم سپنر ساجد علی نے چار اوور میں 4رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا’کامران عرف کامی نے چار اوور میں31رنز دیکر 3کھلاڑیوں’جبکہ محمد فیضان نے2.3اوور میں 26رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آٹ کرکے ٹی ٹونٹی ایس ایم افضل میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل اپنے نام کرلیا فائنل میچ کے مین آف دی میچ آصف فاروق قرار پائے جبکہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ باولر ساجد علی قرار پائے جنہوں نے چھ میچوں میں17کھلاڑیوں کو آٹ کیا چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل’جنرل منیجر میاں ندیم اشرف’میاں رضوان الحق،سابق ٹیسٹ پلیئر محمد سلیمان ‘میاں نعیم اشرف’میاں نوید نذیر’میاں کاشف فرید’فرخ محمود’مقصود احمد’حافظ امین الحق نے ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم پلیئرز کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں