ایس ایچ اوز گشت کے نظام کو مزید بہتر بنائیں، سی پی او

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی سرکل تاندلیانوالہ کے افسران سے ڈی ایس پی تاندلیانوالہ آفس میں ایس پی صدر ڈویژن مہر سعید سیال ، ڈی ایس پی سرکل تاندلیانوالہ اعجاز احمدبٹ , ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ تھانہ وائزکارکردگی اور کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جرائم کی روک تھام اور مزید کمی لانے کے متعلق ہدایات و احکامات جاری کیے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں .تھانے کی حدود میں ناجائز اسلحہ اسلحہ کی نمائش منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈان کریں سی پی او صاحبزادہ بلال عمر فیصل آباد نے کہا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جرائم کی ٹریسنگ اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے , قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں انسدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں گشت کو مزید بہتر بنائیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں. اغوا تاوان کے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان مزید تیز کرنے کا حکم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ناقص کارکردگی اور کرپشن میں ملوث افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں