82

ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے منشیات فروشوں سے 1من چرس برآمد کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ستیانہ میاں علی اکبر نے دوران گشت کار سوار 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 1 من چرس برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ڈویژن پولیس کا روزانہ کی بیناد پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ میاں علی اکبر نے پولیس نفری کے ہمراہ ستیانہ نہر سٹاپ پر کار نمبری 923 ٹیوٹا کو روک کر 2 منشیات فروشوں عبدالرحمن اور غلام رسول ساکن 420 گ ب تاندلیانوالہ کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے 1 من چرس برآمد کر لی ہے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ میاں علی اکبر کے مطابق کار سوار منشیات فروش فیصل آباد سے تاندلیانوالہ کی جانب جا رہے تھے مذکور کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کسی کو بھی نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی علاقہ سے منشیات کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ میاں علی اکبر اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے پولیس تھانہ ستیانہ نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں