3

ایس ایچ او غلام محمد آباد انچارج چوکی سدھوپورہ معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علاقہ تھانہ غلام محمد آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کرنے اور قبضہ مافیا کا ساتھ دینے کا معاملہ۔ سی پی او فیصل آباد’ ڈی آئی جی کامران عادل نے انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پرایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد محمد ارشد اور انچارج چوکی سدھو پورہ اے ایس آئی سعید انور کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا ۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد و دیگر غیر قانونی عناصر کا ساتھ دینے والے پولیس افسران کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں