ایس ڈی او انہار ترکھانی کیخلاف متاثرہ دیہاتیوں کا احتجاج

مریدوالہ (نا مہ نگار )ایس ڈی او انہار ترکھانی نے SE انہار کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا متاثرہ دیہاتیوں کا احتجاج SE انہار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 206 گ ب کے رہائشی ذمیندارعلی ولد محمد قاسم اور دیگر نے ایس ای محکمہ انہار لوئر چناب کینال ایسٹ سرکل فیصل آباد کو مائنر سروالی موگا نمبر TR/600+300 پر 24 ایکڑ سے زائد رقبہ پر نہری پانی کو وارہ بندی سے خارج کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ایس ڈی او انہار ترکھانی کو فوری طور پر 14 دن کے اندر اندر وارہ بندی سے پانی نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ایس ڈی او نہار ترکھانی نئے عمل درآمد نہ کرتے ہوئے معاملہ کو لٹکا دیا ہے جس کے خلاف متاثرین فریق نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ای انہار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے احتجاج کرنے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او معاملہ کو بلا وجہ طول دے کر مخالف فریق کو فائدہ پہنچانا چاہتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس صاحب احکامات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے وارہ بندی سے پانی خارج کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں