ایشنز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25نومبر تک پرتھ میں ہو گا

پرتھ (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پرتھ میں ہونے والے افتتاحی ٹیسٹ میچ کے لیے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار پیٹ کمنز کی جگہ پہلے ٹیسٹ میں کینگروز کی قیادت کریں گے، جب کہ ٹریوس ہیڈ نائب کپتان ہوں گے۔بیٹر جیک ویڈرلڈ، بالرز برینڈن ڈاگیٹ اور شان ایبٹ ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کریں گے، جیک ویڈرلڈ اور مارنوس لبوشین میں سے کوئی ایک بیٹر عثمان خواجہ کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے اوپننگ کرے گا۔کمر کی سرجری سے بحالی کے بعد اسکواڈ میں آنے واپس والے آل رانڈرز کیمرون گرین اور بیو ویبسٹر بیگی گرین کیپ پہنیں گے، وکٹ کیپر ایلکس کیری کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ جوش انگلِس ان کے متبادل ہوں گے۔فاسٹ بالر جوش ہیزل وڈ، اسپنر نیتھن لائن اور سیمرز مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولنڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں