43

ایشوریا رائے کی جیا بچن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ویڈیو

ممبئی (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کی اپنی ساس، سابقہ اداکارہ و سیاستدان جیا بچن اور نند شویتا بچن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں ایک ویڈیو وائرل ہے۔یہ ویڈیو ایسے حالات میں وائرل ہو رہی ہے کہ جب ایشوریا رائے بچن کی جانب سے اپنا سسرال (گھر) چھوڑ کر اپنے گھر (میکے) میں شفٹ ہو جانے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔کئی مہینوں سے میڈیا میں افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ ایشوریا رائے کے اپنے سسرالیوں، نند شویتا، ساس جیا بچن، سسر امیتابھ بچن اور شوہر اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں