46

ایشوریا زیادہ تر اپنی والدہ کے گھر کیوں رہتی ہیں

ممبئی (شوبز نیوز) ایشوریا رائے بچن کے پڑوسی نے ان کے اور ابھیشیک بچن کے طلاق اور اداکارہ کے اپنے والدین کے گھر رہنے سے متلعق افواہوں کے پیچھے کی حقیقت بتادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز پرہلاد کاکڑ، جو ایشوریہ کی والدہ کے گھر کے قریب رہتے ہیں، نے وکی لالوانی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ لوگ ایشوریہ اور ابھیشیک کی طلاق کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، کیونکہ ایشوریہ اکثر اپنی والدہ کے گھر جاتی ہیں۔پرہلاد نے بتایا کہ ایشوریہ کی والدہ، برِندا رائے کی صحت ٹھیک نہیں ہے، اور اسی وجہ سے ایشوریہ اپنی ماں سے ملنے جاتی ہیں، وہ عموما اپنی بیٹی آرادھیا کو اسکول کیلئے پک اینڈ ڈراپ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں