ایشون میجر لیگ میں شامل ہونیوالے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شامل ہونے والے پہلے بھارتی انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے ہیں۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون سان فراننسکو یونیکورنز کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میجر لیگ کرکٹ میں پہلے بھارتی کھلاڑی کے طور پر شرکت کرنا بڑی ذمہ داری ہے جسے میں قبول کرتا ہوں۔ایشون نے کہا کہ میری پوری توجہ اپنی فرنچائز کو میچز جتوانے پر ہوگی۔ واضح رہے کہ ایم ایل سی کا چوتھا سیزن 18 جون سے شروع ہوگا۔بھارت کے لیے تینوں فارمیٹس میں ایشون نے 287 میچوں میں 765 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سابق اسپنر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ گزشتہ سال آئی پی ایل سے بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔وہ انیل کمبلے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔39 سالہ اسپنر کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں