ایشیاء کا پہلا بلائنڈ کرکٹ اسٹیڈیم۔ کرکٹ کونسل کے حوالے کر دیا گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایشیا کے پہلے بلائنڈکرکٹ سٹیڈیم کی تکمیل اور حوالگی کے حوالے سے ای لائبریری اینڈ یوتھ سنٹر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیاگیا ،جس میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میںسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس آفیسرلاہور تنویر عباس شاہ اورچیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم رکھ جھیڈو کی حوالگی کی دستاویزات پر دستخط کئے اور فائلز کا تبادلہ کیا ، اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی ونر ٹیم، وومن بلائنڈ کرکٹ ٹیم، تمام ریجنز کی بلائنڈٹیمیں ودیگربھی موجود تھے۔اس موقع پرصوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے وزیراعلی پنجاب کی طرف سے بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے ڈیڑھ سالہ دور میں آج سب سے بڑی خوشی کا دن ہے، ہم بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دعوت دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں