ایشیائی ترقیاتی بنک کا پاکستان کیلئے5سالہ خصوصی معاشی منصوبہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے اپنا 5سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری کردیا۔2026 سے 2030ء کی نئی کنٹری سٹرٹیجی رپورٹ میں نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی پر زور دیتے ہوئے 5 سالہ منصوبہ پائیدار اور جامع ترقی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ اسڑٹیجی پیپر میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور سماجی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس منصوبے میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں منصوبے کے تحت توانائی، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ اے ڈی بی نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ ملک کو مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں