ایشیاکپ انڈر19کی فتح سرفراز کے تجربے کا نتیجہ ہے ‘ بابر اعظم

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔اس موقع پر بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ اب یہ ٹیم کے لیے اہم ہے کہ وہ اسی جوش اور لگن کو برقرار رکھے اور مستقبل میں بھی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو191رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں