48

ایشیا کا نیا اتحاد’ بھارت تنہا (اداریہ)

بھارتی حکمران نریندر مودی کی غلطیاں اس کے اپنے گلے پڑ رہی ہیں اور اس وقت بھارت کے خلاف نہ صرف عالمی قوتیں سرگرم ہیں بلکہ اسے نئے ایشیائی اتحاد کے باعث دنیا بھر میں تنہا کیا جا رہا ہے جو بھارت کے وجود کیلئے خطرہ ہے نیویارک کے میئر کی نشست کے مسلمان امیدوار زوہران ممدانی نے نریندر مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا منظم قتل عام کرنے میں مدد کی تھی،نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح ہی دیکھنا چاہیے،اپنے انٹرویو میں میں زوہران نے کہا 2002ء میں گجرات میں مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والوں کی سرپرستی میں نریندرمودی نے ہی کی تھی۔اسے جنگی مجرم ہی کہا جائے گا، جبکہ کینیڈا میں ہونے والی ”جی(7)”سربراہی میٹنگ سے بھی نریندر مودی کو مائنس کر دیا گیا۔بھارتی وزیراعظم کی جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے دوران بھارت کی عالمی پیمانے پر سبکی ہوئی تھی گذشتہ 6برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی”جی (7)”سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے ،کیونکہ ان کو اس پروگرام کا دعوت نامہ نہیں بھجوایاگیا،ٹورنٹو سکھ فیڈریشن کا موقف ہے کہ جب تک بھارت کینیڈا میں سکھو ںکی ٹارگٹ کلنگ کی مجرمانہ میں تعاون نہیں کرتامودی کو ”جی” 7 اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم کی کینیڈا ”جی” 7 اجلاس میں شرکت ممکن نہیں رہی اور یہ سب مودی حکومت کی سیاسی غلطیوں کے سبب ہے کہ وہ عالمی طور پر تنہا ہو رہے ہیں، فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تجزیاتی رپورٹ میں کرسٹوف جیفربلو نے بتایا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمت عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ پاکستان کی تیاری پر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی یہ فتح محض سرحدی کامیابی نہیں بلکہ اس کے اثرات بھارت کی اندرونی سیاست اور نریندر مودی حکومت کے بیانیے پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے، ایشیاء کے نئے اتحاد نے بھی بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں 21مئی کو چین’ پاکستان’ افغانستان پہلی بار ایک میز پر ایسی خاموشی سے جمع ہوئیں کہ میڈیا تک کو صرف اشارے ملے یہ سٹریٹجک پارٹنرشپ کانفرنس تھی مگر زور دار پیغام تھا بھارت مغرب اور امریکہ سب کو اعلانیہ بتانا مقصود تھا کہ ہم سب ایک ہیں بیجنگ کا انتہائی اہم اعلان اور J-35A کا معاہدہ 22مئی کی شام’ جب آخری اعلامیہ پر دستخط ہوئے تو اسی وقت اسلام آباد کی فضائوں میں پہلا J-35A جیٹ اترا اس کا سایہ سرزمین پاک پر پھیلتے ہی دنیا نے سمجھ لیا کہ یہ صرف ایک عسکری معاہدہ نہیں بلکہ طاقت کے توازن کا نیا تعین ہے جس میں چین پاکستان افغانستان اب اسٹیک ہولڈرز ہیں یہ تھا وہ لمحہ جب REALPOLITIK نے اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا اب بھارت امریکہ اور مغرب کیلئے کھلا پیغام ہے کہ ہم ایک دوسرے کا دفاع بھی کریں گے اور مقابلہ بھی کریں گے امن کے لیے طاقت کے توازن کا پلڑا نہ صرف اپنی طرف جھکایا دُنیا کو امن کی اہمیت سے آگاہ بھی کیا بیجنگ کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق سی پیک اب صرف پاکستان کے لیے نہیں، افغانستان کے لیے بھی ایک نیا دروازہ بن گیا ہے یہ اب ایک TRILERA-EURAS-IAN-NEXS ہے جس نے چین کو زمینی راستے سے وسطی ایشیا اور پاکستان کو خلیج تک رسائی دے دی ہے طالبان کی قیادت نے بیجنگ میں واضح اعلان کیا کہ جنگ ختم’ اب ہماری توجہ ترقی پر ہے اور ہم پاکستان پر حملے کو دشمنی تصور کریں گے اس کے ساتھ ہی بی ایل اے اور ٹی ٹی پی اور دیگر بھارت نواز گروہوں کی جڑیں کاٹنے کا عمل شروع ہو چکا ہے بیجنگ میں یہ طے پایا کہ افغان بارڈر کی حفاظت مشترکہ ہو گی، بھارت جو کبھی پورے خطے کو اپنی گرفت میں دیکھتا تھا نئے ایشیائی اتحاد کے بعد اب تنہا رہ گیا ہے اب بھارت نہ تو افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں کامیاب ہو گا اور نہ ہی پاکستان کو دھمکیاں دے سکے گا کیونکہ اس کیلئے افغانستان کا ساتھ بہت اہم تھا جو اب ختم ہو چکا ہے پاکستان چین افغانستان اتحاد’ دراصل بھارت کی بربادی کا پیغام ہے بہتر یہ ہو گا کہ بھارت خطے میں امن کے ساتھ رہے اگر اس سے اب کوئی غلطی کی تو پھر اس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پڑے گا ایشیا کا نیا اتحاد بھارت کی خطے میں بالادستی کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں