ایشیا کپ بھارت کی بجائے UAE میں کرانیکی تجویز

لاہور (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تنائو کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں، دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ ٹی20فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاکپ میں 19میچز کھیلے جائینگے۔ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں