63

ایشیا کپ’ پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت ہونے لگے

لاہور(سپورٹس نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے منتظر ہیں وہیں آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائٹس پر ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے جعلی ٹکٹ مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو گروپ سٹیج کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹکٹوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض جعلی ویب سائٹس نے اس میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایک آن لائن تلاش سے معلوم ہوا کہ کئی ویب سائٹس جو بعض اوقات سرچ انجنز پر سپانسرڈ لنکس کے طور پر نظر آتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں