34

ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی نگران حکومت نے شہر لاہور کے علاقہ شادمان میں ایشیا کی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری سطح پر چلنے والی اس فیکٹری کے لائسنس کی تجدید کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ فیکٹری کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کروانے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیکٹری کو 2010ء میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا اور اب 13سال بعد اس فیکٹری کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس فیکٹری سے 640 کلو گرام خالص افیون جلد موصول ہو جائے گی جو مختلف ادویات کی تیاری میں استعمال کی جائے گی۔ اس سے قبل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو یہ افیون بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتی تھی جس سے ملکی خزانے سے بڑا زرمبادلہ بیرون ملک چلا جاتا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں