ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ۔ پاکستان نے 10گولڈ میڈل جیت لئے

پٹایا(سپورٹس نیوز) پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 10گولڈ کے ساتھ 14میڈلز اپنے نام کر لے۔تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 25ممالک نے حصہ لیا، جس میں پاکستان نے 10طلائی، 3چاندی اور 1کانسی کا تمغہ جیتا۔پاکستانی دستے میں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ چیمپئن شپ میں 10گولڈ کے ساتھ 14میڈلز اپنے نام کر لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں