ایشین جوجسٹو چیمپئن شپ۔ پاکستانی خاتون نے بھارتی حریف کو ہرا دیا

عمان (سپورٹس نیوز) پاکستان کی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025میں بھارتی حریف کو شکست دیکرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو شکست دی، ایونٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کے مقابلے میں جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔بتایا گیا ہے کہ چیمپئن شپ کے پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے دن کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا، پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تمغے نہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں