ایشین جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان نے جنوبی کوریا میں ہونے والی 32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025میں کل سات تمغے حاصل کیے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے مین ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز، دو سلور میڈلز، اور ایک برانز میڈل، اور پلیٹ ایونٹ میں دو گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔ایم سہیل عدنان (انڈر 13) اور نعمان خان (انڈر 15) نے گولڈ میڈل جیتا، احمد ریان خلیل (انڈر 15) اور ماہنور علی (گرلز انڈر 13) نے چاندی کا تمغہ جیتا، اور عبداللہ نواز (انڈر 19) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پلیٹ ایونٹ میں یحییٰ خان (انڈر 17) اور ایم مصطفی (انڈر 13) نے گولڈ میڈل جیتے۔بوائز انڈر 15میں نعمان خان (پاک) نے احمد ریان خلیل (پاک) کو 12-10، 11-6، 11-2 (3-0) سے شکست دی۔بوائز انڈر 13 میں محمد سہیل عدنان (پاک ) نے آیان دھنوکا (بھارت) کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 (3-1) سے شکست دی۔گرلز انڈر 13میں ین زیڈ (چائنا ) نے ماہ نور علی (پاک) کو 9-11، 11-6، 11-9، 9-11، 12-10 (3-2) سے شکست دی۔پلیٹ ایونٹس میں بوائز انڈر 17، یحییٰ خان (پاک ) نے کوریا کے چنیانگ کے کو 11-9، 11-7 (2-0) سے شکست دی۔بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی (پاک) نے ہانگ کانگ کے سی کیسی کو 11-3، 11-8 (2-0)سے شکست دی۔پاکستان سکواش فیڈریشن نے تمام تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکواش دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے اور میگا ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں اپنے نوجوان سکواش اسٹارز پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں