35

ایشین جونیئر ٹین پن بائولنگ چمپن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) 23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باولنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 16جون سے ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں تیرہ ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں آسٹریلیا، چین،ہانگ کانگ، انڈونیشیا ،کویت ،مکائو،ملائیشیا، پاکستان، فلپائن، قطر، سنگاپور، تائیوان اور ویتنام شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 23جون تک جاری رہے گی۔آسٹریلیا’ چین’ ہانگ کانگ’ انڈونیشیا’ کویت’ مکائو’ ملائیشیا’ پاکستان’ فلپائن’ سنگاپور’ تائیوان’ ویتنام حصہ لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں