ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ لاہور میں انعقاد

ملتان (سپورٹس نیوز) صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان اور چیئرمین پنجاب ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد ثاقب وسیم نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ یہ ایونٹ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایشیائی سطح پر اپنی طاقت، مہارت اور محنت دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ ہم تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ قومی ٹرائلز کی تیاری شروع کریں اور پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کریں۔ہم سب مل کر پاکستان کی ماس ریسلنگ میں مہارت اور روایت کو ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تیاری فوری طور پر شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں