ایشین مینز اور ویمنز انڈر21 چیمپئن شپ کیلئے پاکستان سنوکر ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے ایشین مینز اینڈ ویمنز انڈر21سنوکر چیمپئن شپ2026میں شرکت کے لیے قومی سنوکر ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے، چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم یکم فروری کو دوحہ، قطر روانہ ہوگی۔ ٹیم میں فاتح نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 2025د آصف، رنرز اپ رانا عرفان محمود، ایشین انڈر21چیمپئن شپ میں گزشتہ سال کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان اور آئی بی ایس ایف محمد حسنین اختر شامل ہیں۔پی بی ایس اے کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ کم ٹیم منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں