ایشین نیشنز کپ والی بال’ پاکستان فائنل میں

مناما (سپورٹس نیوز) ایشین نیشنز کپ والی بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کو آئوٹ کلاس کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے قطر کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں 3-0سے فتح حاصل کی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم قطر کے خلاف شروع ہی سے حاوی رہی، پہلے سیٹ میں پاکستان نے 25-22کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ بھی 25-22سے جیت کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔بیسٹ آف فائیو سیمی فائنل کے تیسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم نے حریف قطر کی ٹیم کو کسی بھی لمحے برتری نہ لینے دی اور تیسرے سیٹ کو ہی فیصلہ کن سیٹ بنا دیا ، پاکستان نے 25-21کی کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان فریاد علی اور مراد جہاں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کل اپنا پہلا اے وی سی نیشنز کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں