ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کردیا ہے۔ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ 12 رکنی قومی ٹیم میں پیرسہ عباس، امانی فواد غریب، علینہ مایا غریب، لیا رضا شاہ، علیشا عامر نوید، اسرا عمر ملک، حلیمہ سکینہ صفدر، سرینا نسیم حسین، سمایا صفیہ احمد، سمیہ کوثر صفدر، جیسمین الزبتھ فاروق، فرح شیری راس راشد شامل ہیں جبکہ مدثر رزاق ٹیم مینیجر اور امانڈا آرلین، ہیڈ کوچ ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں