ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی چوتھی کامیابی

سیل (سپورٹس نیوز) پاکستان نے جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کرمسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی کوریا میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے جاپان کے ساتھ اپنے چوتھے میچ میں 39 کے مقابلے میں 79 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے گزشتہ روز سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں