ایف آئی اے افسران کو بدنام کرنے کی نیت نہیں تھی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے رشوت ستانی کا الزام عائد کرنے پر ایف آئی اے سے معافی مانگ لی۔نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی بینک فراڈ معاملے میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے افسر کی جانب سے رشوت طلبی کا الزام عائد کیا تھا۔ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو مبینہ رشوت مانگنے کیالزام میں طلب کیا تھا۔ نادیہ حسین کا مذکورہ الزام پر مبنی بیان ایک ریکارڈڈ ویڈیو کے ذریعے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر وائرل ہوا تھا۔نادیہ حسین کی جانب سے مبینہ رشوت مانگنے کا الزام بینک فراڈ میں ملوث ان کے شوہر عاطف خان کو ریلیف دینے کے ضمن میں عائد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے نہ صرف نادیہ حسین کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تھا بلکہ ان کا موبائل بھی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے نادیہ حسین کو موصول ایف آئی اے افسر کی جعلی کال کے پس پردہ ملزم کو کیس کرنے کے بعد بیان کیلیے پیشکش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں