19

ایف آئی سی کے سبزہ زار میں محفل میلاد مصطفی ۖکا انعقاد

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گرینڈ الائنس سٹاف ڈیوٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام FIC کے سبزہ زار میں محفل میلاد مصطفیۖ کا انعقاد کیا گیا’ محفل میلاد مصطفیۖ کی میزبانی فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گرینڈ الائنس سٹاف ڈیوٹی ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی رندھاوا’ جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل ہندل’ سرپرست اعلیٰ بشیراحمد’ صدر قائمہ کمیٹی سید شرافت شاہ’ چیئرمین رانا بلال’ منظور احمد’ ندیم راول’صفدر علی سپرا و دیگر عہدیداروں نے کی’ محفل میلاد مصطفیۖ میں FICکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر حامد سعید’ ایم ایس ڈاکٹر رانا ندیم اختر” ڈاکٹر محمد ساجد اے ایم ایس ‘ ڈائریکٹر فنانس محمد سرفراز’ میاں منور’ ظفران سرور’ رانا شفاق چاچو کے علاوہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سٹاف نے شرکت کی’ محفل میلاد مصطفیۖ کے شرکاء پروفیسر اسرار معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بابرکت محفل سجانے پر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گرینڈ الائنس سٹاف ڈیوٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں’ ایسی محافل ہر ماہ سجائی جانی چاہئیں تاکہ ایمان کی روشنی سے دلوں کو منور کیا جا سکے’ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے’ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسول کے تابع کرنا حب رسول کا لازمی تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں