ایف اے کپ’ مانچسٹر یونائیٹڈ کی آرسنل کو شکست

لندن (سپورٹس نیوز) ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے رانڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے سکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوا دیا۔ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں