فیصل آباد (پ ر) انجمن تاجران چنیو ٹ بازار بیرون سرکلر روڈ کے صدر حاجی محمد عمران نے کہا ہے کہ تاجروں کو در پیش مسا ئل اگر حکومت نے ترجیح بنیادوں پر حل نہ کئے تو آنیوالے دنوں میں پاکستان کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ تاجروں نے ہر آڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے جب تاجروں پر کرونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے کڑا وقت آیا تو حکومت نے تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں ٹیکسوں کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں جس سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔
39