3

ایلیمنٹری سکول کلیم شہید کیلئے ترقیاتی منصوبے کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد ذاکر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رانا نبیل افتخار اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلیم شہید کالونی نمبر 1خالد سردار کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اسکول کے لیے ایک اہم ترقیاتی منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ منظور شدہ منصوبے کے تحت 1000 آر ایف ٹی حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے گی، جس کی اونچائی 8 فٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ اضافی سیکیورٹی کے لیے 2 فٹ خاردار تار بھی نصب کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک محفوظ، پرسکون اور مضبوط تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔علاقہ مکینوں اور والدین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ منصوبہ اسکول کی مجموعی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں