ایل پی جی ‘پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) آئندہ 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257روپے 13پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 267روپے 95پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔دریں اثناء اوگرا نے ایل پی جی کی فروری 2025کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43روپے 52پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68پیسے اضافہ ہوا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 2996روپے 88پیسے کا ہوگیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253روپے 97پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں