23

ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

لاہور(بیوروچیف) ملک میں سیاسی، معاشی اور آئینی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔ ایل پی جی اسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گھریلوں سلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔ سرکاری قیمت 229 روپے فی کلو کے بجائے ملک کے بڑے تمام شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے جبکہ گلگت بلتستان میں 360 روپے میں فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی ایل پی جی کی من مانی قیمت وصول کی جارہی ہے، گیس بندش کے شکار اور ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر فروخت سے شہری حکومت سے نالاں ہیں اور شہر قائد میں ایل پی جی فروخت کرنے والے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار ڈسٹری بیوٹرز کو قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں