81

ایل پی جی کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ

کراچی (بیوروچیف) ملک میں ایل پی جی کی قیمت کو آگ لگ گئی۔ رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے کا ہوشرباز اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کاگٹھ جوڑ ہے۔عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 410روپے پر فروخت جاری ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر3030روپے کی بجائے4200روپے میں فر وخت ہو رہا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر و دوکاندار بے بس ہیں۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں