کراچی (بیوروچیف)لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔10روپے فی کلو اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلوسلنڈر 310روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔نئی قیمتوں میں اضافے کے بعد چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔
24