36

ایمان کا دار و مدار محبت رسول ۖ میں ہے ‘ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے68گ ب میں خوشبوئے کائناتۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا دار و مدار محبت رسولۖ میں ہے۔ محبتِ رسولۖ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کیلئے ہمیں صحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں سے راہنمائی لینا ہوگی۔اگر امت اپنا کھویا ہوا وقار پھر سے حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہمیں پھر سے محبتِ رسولۖ کا جام پینا ہوگا،اپنی نسلوں کو پھر سے تاجدارِ کائناتۖ کے گنبد خضری کی طرف پھیرنا ہوگا،محبتِ مصطفیۖ کا تقاضا ہے کہ حضور تاجدارِ کائنات کی سیرت طیبہ اور اخلاق مصطفیۖ کو اپنی زندگیوں میں اپنایا جائے۔ کانفرنس میں پیر سید طیب حسین شاہ گیلانی آستانہ عالیہ 33 شریف،پیر سید غلام محی الدین شاہ’رانا محمد ادریس قادری ‘علامہ کاظم علی رضا ، میاں کاشف محمود،خلیل احمد طاہر ،رانا طاہرسلیم ، میاں امجد حسین، میاں عنصر محمود، قاری ریاست چدھڑ، علی احمد ضیاو دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں