ایمرجنسی آفیسر1122سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس

سرگودہا(بیوروچیف) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظہرشاہ کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو 1122 سرگودہا نے جنوری کے مہینے میں 5692 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 5486 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 2448 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ 2795 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 243 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1128، میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 3886، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 89 واقعات, رپورٹ ہوے اس دوران سروس نے 9۔7 منٹ کا اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 183 رہی جنوری کے مہینے میں سرگودہا میں آگ لگنے کے 58 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں