ایمن خان شوبز میں واپسی پر تذبذب کا شکار

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں کم بیک کرنے کے منصوبے پر لب کشائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق محبت بھاڑ میں جائے، میری بیٹی، خالی ہاتھ، زندان، من مائل، ہری ہری چوڑیاں، گھر تتلی کا پر، عشق تماشا، بیدردی جیسے مشہور پراجیکٹس میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی ایمن خان نے نجی ٹیلی ویژن کی سپیشل رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی گفتگو کرنے کیساتھ اداکاری کی دنیا اپنی واپسی کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے اپنی فیملی میں خود کو بے حد مصروف کرلیا ہے۔ایمن خان نے کہاکہ اب وہ زیادہ تر وقت اپنے بزنس کو رن کرنے اور بچوں کیساتھ ان کی بہتر پرورش کیلئے صرف کرتی ہیں۔ حالانکہ اداکاری میں واپسی کے ارادے تو ہیں اسی لیے اگر مجھے کوئی ایسا مختصر کردار ملا جو زیادہ وقت نہ لے، تو میں ضرور واپسی کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں