128

ایمن سلیم کو اپنی شادی پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ ایمن سلیم کو اپنی شادی کے دوران ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ڈراما سیریل ”چپکے چپکے”میں”مشی”کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔نکاح کے بعد اس جوڑے کی ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اداکارہ سفید لہنگے میں ملبوس ڈانس فلور پر ڈانس کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ایمن سلیم کے ڈانس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور مذاق اُڑایااور ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے ایمن سلیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “باجی! لہنگا سنبھال لیں یا ڈانس کرلیں” ایک اور صارف نے کہا کہ “شرم تو پہلے ہی نہیں تھی لیکن آج پتا چل گیا کہ ڈانس بھی نہیں آتا”، صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “ایمن سلیم کو نہ شرم آتی ہے اور نہ ہی ڈانس”۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم معروف سابق کرکٹر سلیم ملک کی بیٹی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں