ایم ڈی واسا ثاقب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آپریشنز کو بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آپریشنز کو بارشوں کے دوران نکاسی آب کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور واضح کیا ہے وہ اپنی متعلقہ سب ڈویژن میں فیلڈ میں نظر آئیں اور بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا ئیں۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب واسا کی موبائل ایپلی کیشن مکمل فعا ل ہے اور اس پر درج کروائی گئی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائی جائیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران تمام پونڈنگ پوائنٹس کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کسی جگہ مشینری کی ضرورت ہے تو وہاں مشینری متعین کی جائے۔ نڑوالا روڈ پر چکیرہ کے قریب اور جڑانوالہ روڈ پر نیتھڑی میں نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس آپریشنل رہنے چاہئے اسی طرح جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے، روڈ سائیڈ ڈرینج لائنز کی کوئی سلیب اور کوئی مین ہول مسنگ نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈلیوری کے لئے مکمل متحرک رہنے کی ضرورت ہے اور اس بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں